تربت: ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ کی طرف سے اسٹیک ہولڈر کی مشاورت کے بعد عبدوئی بارڈر کھولنے کا اعلان، ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق کیچ کے تمام اسٹیک ہولڈرز بارڈرکمیٹیوں، آل پارٹیز، انجمن تاجران، سول سوسائٹیز،رابطہ کمیٹی،
جماعت اسلامی سے مشاورت کے بعد باہمی اتفاق رائے سے یہ فیصلہ ہوا ہے کہ عبدوئی بارڈر کھول کر ابتدائی طورپر ٹرائل کے تحت پچاس گاڑیوں کو بارڈر پر بھیجا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر کیچ متعلقہ ایرانی حکام سے بات چیت کریں گے
یہ حکام وہاں ایرانی سپلائرز سے بات چیت کریں گے جس سے بارڈر معاملات مزید بہتری کی جانب جائیں گے اورمنڈی ودیگر ضروری اور بنیادی کاروبار شروع کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ جس دن یہ تمام اسٹیک ہولڈرز فیصلہ کریں گے کہ پچاس گاڑیوں کی لسٹ جاری کریں، انتظامیہ اسی دن لسٹ جاری کردی جائے گی۔ جس دن اسٹیک ہولڈرز فیصلہ کریں گے،
تیل کی ترسیل کا سلسلہ معمول کے مطابق شروع ہوگا تو اسی دن 600گاڑیوں کانوبت لسٹ جاری کردیاجائے گا،عوام اطمینان رکھیں اور انتظامیہ پر بھروسہ رکھیں۔