|

وقتِ اشاعت :   July 1 – 2025

حب : رکن قومی اسمبلی پاکستان پیپلز پارٹی نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے مستونگ میں فتنہ الہندوستان کا حملہ پسپا کرنے پرسیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہی

کہ سیکیورٹی اداروں نے بروقت اقدام اٹھاتے ہوئے دہشتگردوں کا تعاقب کرکے متعدد کو جہنم واصل کیا نوابزادہ جمال رئیسانی نے کہا کہ بھارتی پراکسیز دہشتگردوں کی فائرنگ اور بم حملے میں نوجوان کی شہادت اور 8 افراد کے زخمی ہونے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی پراکسیز دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہیں

انہوں نے کہا ک نہتے شہریوں کو قتل و زخمی کرنے والے بلوچ اور بلوچستان کے خیرخواہ نہیں ہیں یہ کبھی بلوچستان اور بلوچوں کی ترقی اور خوشحالی نہیں دیکھ سکتے،

شرپسندانہ سرگرمیوں میں ملوث ایسے ملک دشمنوں کا علاج صرف یہی ہے کہ انہیں سرینڈر تک کا موقع نہ دیا جائے اوربلوچستان میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائیاں تیز کرکے ان کا جڑ سے خاتمہ کیا جائے، نوابزادہ جمال رئیسانی نے کہا کہ بلوچستان والوں کو اس فتنے کے سائے سے دور کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے بلوچستان کے عوام سیکیورٹی ادارے اورسیاسی قیادت قیام امن کیلئے ایک پیج پر ہیں۔