پنجگور : بلوچستان کے ضلع پنجگور میں نامعلوم مسلح گاڑی سوار کی فائرنگ سے کمسن 13/14 سالہ دارالقرآن سودرو مدرسے کا شعبہ ناظرہ کا طالب علم جاں بحق ہوئے پولیس ذرائع کے مطابق واقع اس وقت پیش آیا
جب مدرسے کا طالب علم مدرسے کے لئے روٹی لینے گھر گھر جا رہے تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے انہیں سوردو سی پیک روڑ کے قریب پسٹل نائن ایم ایم سے فائرنگ کرکے انہیں قتل کردیا جنہیں جسم پر چار گولیاں دو گردن دو پہلو پر لگیں تھیں
یہ واقع آج بدھ دو جولائی دن کے وقت گیارہ بارہ کے درمیان لگ بھگ پیش آیا تھا جن کی لاش کو پولیس تھانہ سریکوران پولیس نے ٹیچنگ ہسپتال پنجگور منتقل کر دیا گیا جس کی شناخت پذیر احمد ولد علی دوست سکنہ حانے تل سے ہوئی واقع کے محرکات تاحال سامنے نہیں آیا ہے واضح رہے پنجگور میں قتل و غارتگری واقعات شدت کے ساتھ سامنے آرہی ہیں
ایک دن قبل ایک کمسن نوجوان فٹبالر سیاسی سماجی اسٹوڈنٹس ذیشان ظہیر کو لاپتہ کرنے کے بعد قتل کردیا گیا اس سے قبل بھی کئی رونما ہونے والے واقعات سے لوگوں میں خوف و ہراس پائی جاتی ہے لیکن پولیس و انتظامیہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے کسی قسم کی کوئی منظم حوصلہ افزا پیش رفت نظر نہیں آتا