کوئٹہ : چیئرمین تفتان بس ٹرانسپورٹ یونین محمودخان بادینی،اور صدر بلوچستان بس ٹرانسپورٹ فیڈریشن میر سعیداحمدلہڑی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہیں کہ
حالیہ پٹرولیم مصنوعات خصوصاڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کو غریب متوسط طبقہ خصوصاً ٹرانسپورٹرز برادری کے اپنی مدد آپ کاروبار پر شب خون مارنے ظلم اوربلجبر کے مترادف ہے لہذا ملکی سطح پر قیمتوں میں فوری کمی کی جائے اور پورے بلوچستان کی حد تک اسکی پسماندگی کی بنیادپر ایرانی تیل سے متعلق ریلف فراہم کیاجائے بلوچستان کے عوام ان بے تحاشہ قیمتوں میں اضافے کا متحمل نہیں ہوسکتے
بیروزگاری پسماندگی روڈ سیکٹر کی خستہ حالی موٹروے کا نام نشان نہ ہونا اس بات کی دلیل کو مضبوط کرتی ہیں کہ بلوچستان کوہر اعتبار ریلیف کی آکسیجن فراہم کرتا بے حد ضروری بلکہ فرض ہے بلوچستان مہنگائی کا متحمل نہیں ہو سکتا یہاں مہنگائی کا تجریہ انسانی بنیاد پردرست نہیں ہیں
بلکہ ریلیف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے یہ ریلف اس وقت تک فراہم کیاجائے جب تک یہ دوسے صوبوں کی طرح ترقی نہیں کر پاتی ایران سے منسلک تمام تجارتی پوائنٹس کوبحال کیاجائے چھوٹے پیمانے کے کاروبار اور ایشیاء خوردنوش کی نقل وعمل کو سمنگلنگ کانام نہ دیاجائے یہ سب کچھ سے متعلق ریلف اس وقت تک فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری بنتی ہے جب تک یہاں کے تمام بیروزگار نوجوانوں کو باعزت روزگار فراہم نہیں کیاجاتا