کوئٹہ : پارلیمانی سیکریٹری ٹرانسپورٹ میر لیاقت لہڑی نے کہا ہے کہ بارڈر ٹریڈ سے منسلک افراد کا روزگار چھیننا نیک شگون نہیں،
سختیوں سے مزید بیروزگاری بڑے گی بلوچستان کے لوگوں کا تعلق بارڈر ٹریڈ سے بلوچستان کے لوگوں لو معاش چلتا اس سے چلتا ہے،
ایرانی تیل کی ترسیل’اشیا خورنوش ٹرانسپورٹرز کا روزگار و سالوں پر محیط لوگوں کے رشتے بارڈر سے منسلک ہیں ان کا کاروبار رہن سہن بارڈر سے منسلک افراد کے لیے قانونی طور پر کاروبار کرنے کا موقع فراہم کیا جائے پارلیمانی سیکریٹری ٹرانسپورٹ میر لیاقت لہڑی کا مزید کہنا تھا چونکہ بلوچستان کے لوگوں کا تعلق سرحدی بارڈرز سے ہے اگر ہم انہیں روزگار مہیا نہیں کر سکتے
تو ان کا برسوں پر محیط روزگار لینا بھی نیک شگون نہیں، پہلے ہمیں متبادل روزگار کے لیے راستے نکالنے ہونگے تاکہ بیروزگاری کا خاتمہ ہو اور غریب عوام کو سہولیات میسر ہو اس کے بعد ہمیں سخت فیصلے کرتے ہوئے اقدامات کرنے ہونگے۔
میر لیاقت لہڑی کا مزید کہنا تھا کہ شعبہ ٹرانسپورٹ اس وقت بلوچستان شدید متاثر ہیں سخت فیصلے شعبہ ٹرانسپورٹ کو مزید متاثر کرینگے جس کی وجہ سے بلوچستان میں بیروزگاری کی ایک نئی لہر آسکتی ہے۔