|

وقتِ اشاعت :   July 12 – 2025

کوئٹہ:  کوئٹہ میں ڈیم میں دوبنے والی بچی کی نعش ریسکیو ٹیموں نے پانی سے نکال لی۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے جہانزیب خان کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے میں واقع اسپین کاریز ڈیم میں گزشتہ روزایک بچہ پکنک مناتے ہوئے ڈوب گئی تھی

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پی ڈی ایم اے کی ریسکیو ٹیموں نے پانی میں ڈوبنے والی بچی کی لاش ڈھونڈنے کیلئے بروقت آپریشن شروع کیا ۔

انہو ں نے بتایا کہ ریسکیوٹیموں نے بچی کی لاش تلاش کرکے ہسپتال منتقل کرکے ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی۔