کوئٹہ: بلوچستان کے سینئر صوبائی وزیر، پیپلز پارٹی کے سینٹرل کمیٹی کے رکن و پارلیمانی لیڈر اور صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی سے آج یہاں ان کے دفتر میں ممبران قومی اسمبلی سردار فتح اللّٰہ خان اور نصیر محمد خان مدد خیل نے ملاقات کی،
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے مختلف سیاسی، سماجی اور خطے کے مجموعی صورتحال پر تبادلہ کیا، اس موقع پر میر محمد صادق عمرانی نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی مخلوط صوبائی حکومت صوبے کے ترقی و خوشحالی کیلئے سنجیدہ کوششیں کررہی ہے جس کے بہتر نتائج برآمد ہونا شروع ہوئے ہیں، ممبر قومی اسمبلی سردار فتح اللّٰہ خان نے میر محمد صادق عمرانی اور صوبائی حکومت کی کاوشوں کو سراہنے ہوئے امید ظاہر کی کہ بلوچستان جلد ترقی کے زینے طے کرتے ہوئے ایک مثالی صوبہ بنے گا۔
دریں اثناء میر محمد صادق عمرانی نے پیر کے روز سیکرٹری آبپاشی کے دفتر میں تعارفی اجلاس کی صدارت کی، تعارفی اجلاس میں حال ہی میں تعینات سیکرٹری آبپاشی صالح محمد ناصر سے محکمہ آبپاشی کے چیف انجینئرز ناصر مجید، بشیر ترین،
برکت علی اور محمد اکرم کے علاؤہ پروانشل کوآرڈینیٹر ایریگیشن سمیع بلوچ و ڈپٹی سیکرٹری ٹیکنیکل نے ملاقات کی اور انہوں نے صوبائی وزیر اور سیکرٹری آبپاشی کو اپنے اپنے علاقوں میں محکمانہ امور کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا اور مختلف تجاویز بھی زیر غور آئے،اس موقع پر سیکرٹری آبپاشی صالح محمد ناصر نے کہا کہ وہ ایک ٹیم ورک کے تحت محکمے کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کیلئے اپنی ذمہ داریوں کو پوری کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑیں گے۔