ڈیرہ مرادجمالی: نصیرآباد میں ہائی وے پولیس موبائل پر ریموٹ کنٹرول بم سے اڑانے کی کوشیش ناکام دھماکہ سے موبائل گاڑی اہلکار محفوظ رہے ہیں
دس روز کے دوران دوسری مرتبہ ہائی وے پولیس کو نشانہ بنایا گیا ہے نوتال قومی شاہراہ پر ہائی وے پولیس کی گشتی موبائل کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔
بم دھماکے سے پولیس موبائل محفوظ رہی تاہم خوش قسمتی سے تمام اہلکار معجزانہ طور پر محفوظ رہیایس پی ہائی وے پولیس خادم حسین مگسی کے مطابق دھماکہ این اے 65 قومی شاہراہ پر یونیورسٹی کے نزدیک کیا گیا۔ واقعے کے فوراً بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ناکہ بندی کر دی اور سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہیواقعہ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔
ایس پی کے مطابق سیکیورٹی ادارے ملزمان کی تلاش میں مصروف عمل ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ دس روز میں ہائی وے پولیس پر یہ دوسرا بم دھماکہ ہے،
جس سے سیکیورٹی خدشات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ڈیرہ مرادجمالی(نصیرمستوئی) نصیرآباد پولیس میں تبادلے ایس ایچ او منجھوشوری حبیب لاشاری کا تبادلہ کرکے پولیس لائن رپورٹ کرنے کی ہدایت جبکہ بہادر خان ڈومکی ایس ایچ اومنجھوشوری ایس ایچ او باباکوٹ مغل خان کا تبادلہ پولیس لائن عبد الخالق زہری ایس ایچ او باباکوٹ تعینات ھوگئے ذرائع کے مطابق آئندہ چند روز مزید ایس ایچ اوز کے تبادلے متوقع ہیں