|

وقتِ اشاعت :   July 18 – 2025

کوئٹہ : امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولاناہدایت الرحمان نے کہا کہ بلوچستان میں بدامنی حالت جنگ غربت کے ذمہ دار اسلام آباد کے حکمران اسٹبلشمنٹ اوران کے مسلط لاڈلے ہیں لگتاہے بجٹ میں رکھے گیے

نوے ارب روپے عوام کے بجائے سیکورٹی اداروں اوروی وی آئی پیزکی سیکورٹی پرخرچ ہورہے ہیں شاہراہ محفوظ ہیں نہ عوام اورنہ ہی شہری ان حالات میں امن حقوق کیلئے اورلاقانونیت بدامنی کیخلاف پرامن جمہوری احتجاج کرنے والوں کوبھی گرفتارکیاجاتاہے۔

ہم انہی مظالم ناانصافی ظلم وجبرکے خلاف اورحقوق کیلئے25جولائی کو اسلام آبادجارہے ہیں۔ان خیالات کااظہارانہوں نیجماعت اسلامی کوئٹہ کے زیراہتمام مہنگائی,بد امنی,لا پتہ افراد,ڈیتھ اسکواڈ,بلوچستان کی معدنیات کی لوٹ کھسوٹ,مرکزی حکومت کی بلوچستان دشمنی کے خلاف اور25جولائی لانگ مارچ کے سلسلے میں سریاب خلجی کالونی میں حق دوسریاب کو جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیاجلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مولاناہدایت الرحمان نے مزید کہا کہ عوام وشہریوں کے مسائل کاحل جماعت اسلامی ہے ہم اسلام آباد کے حکمرانوں سے جائزحقوق مانگنے کیلئے جمہوری احتجاج کے طورپراسلام آباد جارہے ہیں ہمارے مسائل کے ذمہ داراسلام آباد کے حکمران ہیں اسلام آباد کے حکمران ہمیں انسان نہیں سمجھتے انہیں ہم سے نہیں ہمارے وسائل معدنیات سے سروکارہیں ہمارامطالبہ ہے ہمارے لاپتہ افرادبازیاب, بارڈرزک ھول دیے جائیں

معدنیات وسائل یہاں کے مسائل مشکلات غربت بے روزگاری ختم کرنے پرخرچ کیاجائے سیکورٹی ادارے ایف سی قتل عام بدامنی کے ذمہ دارہیں یہ ادارے صرف فنڈزکھانے کاروباربھتہ خوری کرتے ہیں۔جلسہ سے امیرجماعت اسلامی ضلع کوئٹہ عبدالنعیم رندجنرل سیکرٹری اعجازمحبوب نائب امیرمحمدحلیم حماس ظریف خان بڑیچ تیمورشاہ علی احمدلانگوانجینئرعدیل سلیمان خیل ارشدیوسفزئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی دارالحکومت میں شہری صفائی ٹریفک تعلیم وصحت سمیت پینے کے پانی سٹریٹ کرائمزکاشکارہیں۔مسائل کی بنیادی حقوق وجہ حکمرانوں منتخب نمائندوں کی غفلت وکوتاہی ہے شہرمیں انتظامیہ شہریوں کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہوئی ہیں منتخب نمائندے صرف ووٹ مانگنے آتے ہیں لوکل گورنمنٹ نہیں بلدیاتی انتخابات کرنے کیساتھ بلدیاتی نمائندوں کواختیارات ووسائل دیے جائیں۔