|

وقتِ اشاعت :   July 18 – 2025

حب : ڈپٹی کمشنر حب نثار احمد لانگو اور ڈائریکٹر جنرل نادرا کے ہمراہ سوک سینٹر حب کا دورہ، جہاں نادرا آفس میں علیحدہ خواتین سنٹر کے قیام کا فیصلہ کیا گیا۔ یہ اقدام شہریوں کو بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

ڈپٹی کمشنر نثار احمد لانگو نے کہا کہ دونوں دفاتر کے قیام سے عوام کی بروقت داد رسی ممکن ہو سکے گی، خاص طور پر خواتین کے لیے علیحدہ سنٹر کے قیام سے ان کے کئی دیرینہ مسائل حل ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ “انتظامیہ کی بھرپور کوشش ہے کہ عوام کو تمام ضروری سہولیات مقامی سطح پر ہی دستیاب ہوں تاکہ انہیں کراچی یا دیگر بڑے شہروں کا رخ نہ کرنا پڑے۔”انہوں نے مزید کہا کہ ڈی جی نادرا آفس کے قیام سے شناختی کارڈ، ب فارم، ایف آر سی، سیکسیشن سرٹیفکیٹ اور دیگر دستاویزات سے متعلقہ مسائل کو شفاف اور جلد از جلد حل کیا جا سکے گا۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ نادرا حکام کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھے گی تاکہ حب اور گردونواح کے عوام کو جدید سہولیات میسر آئیں۔ انہوں نے کہا کہ “یہ دفاتر نہ صرف مقامی افراد بلکہ اندرون بلوچستان سے آنے والے افراد کے لیے بھی فائدہ مند ثابت ہوں گے۔

“یہ اقدام حکومت بلوچستان اور نادرا کی مشترکہ عوام دوست پالیسیوں کی عکاسی کرتا ہے، جو عام شہریوں کی زندگی کو آسان بنانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔