کوئٹہ؛ امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہا کہ بلوچستان کے غیرت مندجفاکش عوام کوانسان نہ سمجھنے والوں کے خلاف اسلام آباد جارہے ہیں ہمیں بلوچستان کے معصوم عوام کاحق چاہیے کاروبارکیلئے ایران افغانستان بارڈرزکھول دیاجائے میڈیاوعدلیہ پردباومسائل کاحل نہیں۔
زبان بندی لاقانونیت ناانصافی سے بلوچستان کے عوام میں سخت غم وغصہ پایاجاتاہے عوام سے بیزار بلوچستان کے وسائل سے پیار اب یہ فارمولا نہیں چلے گا۔
بلوچستان کے وسائل سے دیگرصوبے واسلام آبادچلانے والے بلوچستان کے عوام پررحم کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشتون اباد میں 25جولائی لانگ مارچ تیاریوں کے حوالے سے منعقدہ حق دو پشتن آباد عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیاجلسے عام سے نائب امیرصوبہ ڈاکٹر عطا الرحمن امیر جماعت اسلامی کوئیٹہ عبدالنعیم رند سابق سنیٹرعبدالرحیم میردادخیل,تیمورشاہ پوپلزئی عطاء اللہ پوپلزئی انجینئرعادل سلیمان خیل محمدابوبکراوراعجازمحبوب نے بھی خطاب کیا
انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں عوام بہت پریشان ہے ٹریفک کے مسائل صفائی کے مسائل قلت اب معمولی بارش سے راستے بند سٹریٹ کرائمز کی وجہ سے روزانہ شہریوں کوموٹرسائیکل موبائل فون ونقدی سے محروم کیاجاتاہے اسلام اباد والے اور کوئٹہ میں بے اختیار وزراء ممبران اسمبلی ہمارے مسائل کے ذمہ دار ہیں جماعت اسلامی کے قائدین ہی ہمارے مسائل حل کر سکتے ہیں۔مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے مزیدکہاکہ اسلام اباد جا کے بلوچستان کے حقوق کا مقدمہ لڑائیں گے بلوچستان کے عوام کواگر اسلام اباد کے حکمرانوں کی نیت ٹھیک ہوتو حقوق دے سکتے ہیں۔
دیگر صوبوں میں سی پیک کے بڑے بڑے پروجیکٹس موٹروے اور جدید سفری سہولیات کے پراجیکٹس چل رہاہے عوام کو سہولیات آسانی دی جا رہی ہے جب کہ بلوچستان کے عوام کو چیک پوسٹیں تھانے گولی اپریشن طاقت کااستعمال اغوا اورلوگوں کوغائب واغوااورپھران کی مسخ شدہ لاشیں دیے جارہے ہیں ان جرائم و مسائل کوختم کرنے کے لیے25جولائی ہزاروں افرادکے ہمراہ لانگ مارچ کرکے اسلام اباد جا رہے ہیں۔