کوئٹہ: ڈپٹی جنرل مینیجر کارپوریٹ کمیونیکیشنز اور ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی سلمان احمد صدیقی نے کہا ہے کہ اتوار کی رات آٹھ بجے بلوچستان کے علاقے مچھ میں ایس ایم ایس مچھ سے ٹی بی ایس تک جانے والی 4 انچ قطر کی گیس کی پائپ لائن کو اچانک سیلابی ریلے کے باعث شدید نقصان پہنچا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اتوار کی رات تقریباً ساڑھے آٹھ بجے حفاظتی اقدام کے طور پر ایس ایم ایس اور ٹی بی ایس دونوں مقامات پر گیس کی فراہمی معطل کر دی گئی ہے، تاکہ کسی بھی ممکنہ حادثے سے بچا جا سکے اور آپریشنل حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔ اس سلسلے میں مچھ کے صارفین کو درپیش آنے والی زحمت کے لئے ادارہ معذرت خواہ ہے۔