|

وقتِ اشاعت :   July 22 – 2025

بلوچستان میں غیرت کے نام پر خاتون کے قتل پر مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی۔

 قرارداد پاکستان مسلم لیگ ن کی رکن حنا پرویزبٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی۔

قرارداد میں کہا گیا کہ یہ ایوان غیرت کے نام پر ایک نہتی خاتون کے قتل کی شدید مذمت کرتا ہے اور جرگے کی آڑ میں قتل کیے گئے افراد کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتا ہے۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان حکومت بلوچستان سے مطالبہ کرتا ہے کہ تمام ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے۔

 قرارداد کے مطابق یہ ایوان ایسے واقعات کو پاکستان کی عالمی سطح پر ساکھ کے لیے نقصان دہ سمجھتا ہے اور مطالبہ کرتا ہے کہ غیرت کے نام پر قتل کے خلاف مؤثر قانون سازی کی جائے۔