|

وقتِ اشاعت :   July 22 – 2025

کوئٹہ: امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہا کہ پنجاب کے ڈیرہ اسماعیل خان سے اسلام آباد تک جماعت اسلامی بلوچستان کے لانگ مارچ کااستقبال ہوگااسلام میں پارلیمنٹ ہاوس کے سامنے دھرنادیں گے بلوچستان حکومت کے پاس مسائل کے حل کاکوئی اختیار نہیں اس لیے ہم بااختیارلوگوں کے پاس جارہے ہیں۔

بلوچستان کے تمام مسائل مشکلات کے ذمہ داراسلام آبادکے حکمران واسٹبلشمنٹ ہیں بدقسمتی سے بلوچستان میں میڈیا،عدلیہ،اسمبلی ومنتخب نمائندے کنٹرولڈہیں جس کی وجہ سے مسائل میں کمی کے بجائے اضافہ ہورہاہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے سائنس کالج کے سامنے جناح روڈپرلانگ مارچ کے سلسلے میں جماعت اسلامی کوئٹہ کے آگہی کیمپ میں میڈیاسے گفتگوکارکنان سے خطاب کے دوران کیا

اس موقع پر سابق امیرصوبہ عبدالمتین اخوندزادہ نائب امیرصوبہ زاہداختربلوچ امیرضلع کوئٹہ عبدالنعیم رندمولاناعبدالحمیدمنصوری اعجازمحبوب جمیل احمدمشوانی عبدالولی خان شاکربھی موجودتھے۔

مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہا کہ کوئٹہ روانگی سے اسلام آباد تک بلوچستان ودیگرصوبوں کے ہربڑے میں بھرپوراستقبال کیساتھ قافلے میں لوگ شامل ہوتے جائیں گے یہ تاریخی لانگ مارچ ہوگا بلوچستان کی اکثرجمہوری دینی جماعتوں نے بھی جماعت اسلامی کے لانگ مارچ ومطالبات کی حمایت کااعلان کیاہے تجارت کی بحالی روزگارکاروبار کیلئے بلوچستان کے چمن تربت گوادربادینی سمیت تمام بارڈرزکھول دیے جائیں۔

لاپتہ افرادکوبازیاب کیاجائے معدنیات وسائل سی پیک کے ثمرات عوام کوپہنچائی جائے۔عوام کی جان ومال کی حفاظت کیساتھ شاہراہوں ٹرانسپورٹرزکی حفاظت یقینی بنائی جائے۔سیاسی قیدیوں کورہاان کے جائزمطالبات تسلیم کیے جائے بلوچستان کے عوام کوانسان سمجھ کرانسانی حقوق دیے جائیں غیرت کی زندگی جینے امن وعدل اورحقوق کیلئے ظلم لاقانونیت کے خلاف عوامی جدوجہدلانگ مارچ کررہے ہیں خوف دھمکی ہماراراستہ نہیں روک سکتااسلام آباد کے حکمران ہمارے مسائل کے ذمہ دارہیں۔

بنگالیوں سے بیزاری اوربنگال کے وسائل سے محبت, نفرتوں ناانصافی ظلم ولاقانونیت کی وجہ پاکستان دولخت ہوایہی تجربہ اب بلوچستان کے وسائل وعوام سے روارکھاگیاہے جوتباہی وبربادی نفرت کاراستہ ہے جماعت اسلامی عوام کی پارٹی ہے عوامی مسائل کے حل کیلئے عوام کے ہمراہ ہم 25جولائی کوئٹہ سے اسلام آباد جارہے