کوئٹہ : امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہا کہ اسلام آباد کے حکمران اوراسٹبلشمنٹ بلوچستان میں سیاسی عسکری اورمعاشی مداخلت بندکردیں 30لاکھ افرادکوروزگاردینے کیلئے بلوچستان کے بارڈرکوکھول دیے جائیں
لاپتہ افرادبازیاب سیاسی آزادیوں پرپابندی ختم سیاسی قیدیوں کورہاکیاجائے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے 25جولائی لانگ مارچ کے سلسلے میں عالموچوک ائرپورٹ روڈپرقائم آگہی کیمپ میں میڈیاوکارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر امیرجماعت اسلامی ضلع کوئٹہ عبدالنعیم رندنائب امیرصوبہ مولاناحافظ نورعلی,جمیل احمدمشوانی مولاناعبدالحمیدمنصوری عبدالولی خان شاکر نے بھی خطاب کیا
جماعت اسلامی کے صوبائی وضلعی قائدین وکرکنان بھی بڑی تودادمیں موجود تھے مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہا کہ ہم ہرقوم کے جوفردبھی قتل ہوجائے جس پربھی ظلم ہوجائے ہم اس کی بھرپورمذمت کرتے ہیں ظالم کوئی بھی ہوہم ان کے خلاف ہیں پاکستان میں صرف دوقومیں رہتی ہیں ظالم اورمظلوم۔
ہم پنجاب جاکرپنجاب کے لوگوں کوبتائیں گے کہ بلوچستان میں ہمارے ظالموں کیساتھ اسلام آباد کے حکمران مقتدرقوتیں ظلم وجبرلوٹ مارلاقانونیت میں برابرکے شریک ہیں۔
سیکورٹی دینے والے ایف سی80ارب کھانے کے باوجودہمیں امن دینے میں ناکام ہیں سیکورٹی والے امن کی بحالی کے بجائے کاروبارمیں مصروف ہیں قومی خزانے کونقصان کیبہانے بارڈرزکوبندکردیاگیا ججز جرنیلزو لٹیروں اورحکمرانوں کے اربوں کرپشن ان کونظرنہیں آرہاججزجرنیلزولٹیرے حکمرانوں مقتدرقوتوں کی لوٹ مارکی وجہ سے پاکستان کوہربرائی ظلم وجبرکاقلعہ بنادیاگیاہے افریقہ کے جنگلوں میں بھی پاکستان سے زیادہ قانون ہیں وہاں جنگل کے حیوانوں کیلئے قانون وحکومت ہیں مگرہمارے ہاں حکومت سہولت رعایت صرف مقتدرقوتوں ججزوجرنیلزکیلئے ہیں بلوچستان حکومتی رٹ نہیں صرف دھمکیوں وبیانات پرعوام کوٹرخارہے ہیں ایف سی ونااہل مقتدرقوتیں بلوچستان کے عوام کے دشمن ہیں بلوچتان میں اختیاراسلام آباد کے صوبیدارکے پاس ہیں بلوچستان میں روزگارکاروبارتجارت بندہیں ہمارے ماوں۔
بہنوں کوعزت نہیں دی جارہی بلوچستان خوف ومایوسی کادوردورہ ہیں منشیات کا دونمبرگندہ کاروبارکیلئے آزادی جبکہ ایرانی قانونی طریقے سے تجرت وپٹرول پرپابندی ہیں منشیات فروش یہی حکمران وسیکورٹی ادارے ہیں اسلام آباد کیاندھے بہرے حکمرانوں کے پاس جارہے ہیں شایدکوئی رحم آجائے حق مانگنے والے آئین تسلیم کرنے والے غدارجبکہ پاکستان کولوٹنے والے محب وطن ہیں ہماراجرم جرنیلوں کی آمریت تسلیم نہ کرناہے۔