قلات :قلات منگچر کے علاقے کوہک بدرنگ ایریا سے تین افراد کی نعشیں برآمد مقتولین کو قتل کے بعد ان کے چہروں پر تیزاب ڈال دیئے گئے ہیں لیویز ذرائع کے مطابق منگچر کے علاقے کوہک بدرنگ ایریا سے تین افراد کی نعشیں برآمد جنہیں لیویز نے شناخت کے لیے ہسپتال منتقل کردیا جن میں سے ایک کی شناخت عبدالسلام ولد عبدالحکیم قوم محمدشہی سکنہ مندے حاجی منگچر اور دوسرے کا صفی اللہ ولد عبدالوہاب سکنہ کوہک حال کھڈکوچہ ہوا ہے تاہم تیسرے کی شناخت نہیں ہو سکی ہے لیویز نے ضروری کارروائی کے بعد شناخت کی نعشوں کو ورثاء کے حوالے کردیا ہے