کوئٹہ: معدنیات سے متعلق پاک امریکہ معاہدہ سینیٹ میں توجہ دلائو نوٹس جمع پاکستان میں تیل کے ذخائر کے حوالے سے پاکستان اور امریکہ کے درمیان معاہدے کا معاملہ جے یوآئی کے سینیٹر کامران مرتضی ایڈووکیٹ نے سینٹ میں توجہ دلائو نوٹس جمع کیا۔
متن توجہ دلائو نوٹس میں کہا گیا کہ یہ معاہدہ عوامی دلچسپی کا حامل اور باعث تشویش ہے امریکی صدر ٹرمپ نے اس معاہدے کا حوالہ سماجی رابطوں کی میڈیا ٹروتھ سوشل پر دیا وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے اس معاہدے کو تاریخ قرار دیا حکومت پاکستان کو معاہدے پر پارلیمنٹ بالخصوص سینٹ کو اعتماد میں لینا چائیے ۔