|

وقتِ اشاعت :   August 12 – 2025

ترجمان صدر آصف علی زرداری برائے بلوچستان و صوبائی وزیر زراعت میر علی حسن کا بی ایل اے اور مجید برگیڈ کو امریکہ کی جانب سے دہشت گرد قرار دینے کے فیصلے پر زبردست خیرمقدم ۔ دہشت گردی کے خلاف عالمی سطح پر اہم پیشرفت قرار

صوبائی وزیر زراعت بلوچستان میر علی حسن نے امریکہ کی جانب سے بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) اور اس کی ذیلی تنظیم مجید برگیڈ کو باضابطہ طور پر دہشت گرد تنظیمیں قرار دینے کے فیصلے کو خوش آئند اور تاریخی قرار دیا ہے۔

یہ فیصلہ اس بات کا عالمی اعتراف ہے کہ پاکستان، خصوصاً بلوچستان، دہائیوں سے دہشت گردی کا نشانہ بن رہا ہے اور سیکیورٹی فورسز سمیت عوام نے امن و سلامتی کے لیے عظیم قربانیاں دی ہیں۔ 

بی ایل اے اور مجید برگیڈ جیسے دہشت گرد گروہ عرصہ دراز سے معصوم شہریوں، سیکیورٹی اہلکاروں، ترقیاتی منصوبوں اور اہم قومی تنصیبات کو نشانہ بناتے رہے ہیں۔

بی ایل اے کی بزدلانہ کارروائیوں نے نہ صرف بے گناہ جانیں لیں بلکہ بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کی راہ میں سنگین رکاوٹیں کھڑی کیں۔امریکہ کا یہ فیصلہ عالمی برادری کے لیے ایک واضح پیغام ہے