کوئٹہ : جمال رئیسانی نے اپنے سوشل میڈیا پر ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ وہ امریکی حکومت کے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں جس کے تحت بلوچ لبریشن آرمی (BLA) اور اس کے مجید بریگیڈ کو “غیر ملکی دہشت گرد تنظیم” (FTO) اور “خصوصی عالمی دہشت گرد” (SDGT) قرار دیا گیا ہے۔
انہوں نے لکھا کہ دہائیوں سے یہ عسکریت پسند بلوچستان میں بے گناہ لوگوں کا خون بہا رہے ہیں اور ہمارا مؤقف ہمیشہ دنیا کو ان کی بربریت سے آگاہ کرتا رہا ہے، آج یہ حقیقت تسلیم کر لی گئی ہے۔
جمال رئیسانی کے مطابق یہ کامیابی پاکستان کی مستقل سفارتی کوششوں، چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت اور مضبوط سیاسی نمائندگی کا نتیجہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدام بی ایل اے کے مالی وسائل منجمد کرے گا، فنڈنگ چینلز ختم کرے گا، آمدورفت محدود کرے گا اور عالمی سطح پر ان کی تنہائی میں اضافہ کرے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا اور یہ ان سیاسی نمائندوں کے لیے سبق ہے جو بی ایل اے سے ہمدردی رکھتے ہیں کہ دہشت گردی کی کوئی جواز نہیں