|

وقتِ اشاعت :   August 15 – 2025

کوئٹہ:کوئٹہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے نواحی علاقے سریاب میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے

واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش ہسپتال منتقل کردی جس کو ضروری کارروائی کے بعد شناخت کے لئے مردہ خانے میں رکھ دیا گیا۔