ہرنائی:بلو چستان کے ضلع ہرنائی کے محلہ اخترآباد میں مکان کی چھت گرنے سے 2 نوجوان لڑکیاں جان بحق جبکہ ایک زخمی ہو گئی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ روز بلو چستان کے ضلع ہر نا ئی میں محلہ اخترآباد میں گزشتہ شب مکان کی چھت گرنے سے 3 نوجوان لڑکیاں شدید زخمی ہو گئی
جنہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تا ہم زخمیوں میں سے 2 لڑکیاں ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی با زی ہا ر گئیں جن کی نعشوں کو ضابطے کی کا رروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے اس کے علا وہ زخمی لڑکی کو طبی امداد دی جا رہی ہے ۔