|

وقتِ اشاعت :   August 20 – 2025

اوستہ محمد : اوستہ محمد کے علاقے گھنٹہ گھر کے نزدیک نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق جبکہ پانچ شہری زخمی ہو گئے۔

پولیس حکام کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے۔

فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں میں گل حسن ولد علی جان اور نواب خان ولد ارباب خان بخشلانی جمالی شامل ہیں۔

زخمی ہونے والوں میں بابل ولد محمد ملوک، کمال خان ولد امداد حسین قوم عمرانی، محمد سلیم ولد اللہ ڈنہ قوم پلال، نعیم احمد سمیجو اور طارق مگسی شامل ہیں۔

تمام زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔ مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔