کوئٹہ: امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا کہ بارڈربندش کی وجہ 30لاکھ افرادبیروزگارہوئے ہیں۔
بلوچستان کی بے روزگاری میں اضافہ کرنے والے طاقتور قوتیں ہیں بے روزگاری،بارڈربندش،لوٹ مار،لاقانونیت کی وجہ سے بھی بلوچستان کے نوجوان غم وغصے میں ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوادر میں مختلف تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کا مختلف اسکولز کا دورہ،گوادربھر کے اسکولز کی فعالیت و دیگرمعاملات سے متعلق ڈپٹی کمشنر گوادر اور ضلعی تعلیمی افسر سے ملاقات۔ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے گورنمنٹ ہائی سکول گھٹی ڈھور کا دورہ کیا
جہاں ماڈرن کلاس کا افتتاح کیاگیاجبکہ یونیسف کی جانب سے اسکول بیگ بھی تقسیم کئے گئیاس کے علاوہ ایم پی اے گوادر نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول شمبے سمائیل کا بھی دورہ کیا
جہاں یونیسف کی جانب سے ووکیشنل ٹریڈ کا وزٹ کیا اور اساتذہ کے چار روزہ جدید ٹریننگ کا بھی معائنہ کیااس کے بعد گورنمنٹ ہائی سکول جدید کادورہ کیاگیاجہاں مختلف سیکشن کے علاوہ اساتذہ کے جاری ٹریننگ کا بھی جائزہ لیا
بعدازاں ڈپٹی کمشنر گوادرحمود الرحمان رانجھا اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر زاہد بلوچ سے بھی فرداً فرداً ملاقات کیاجس میں اسکولز کی فعالیت و تعلیمی سرگرمیوں سے متعلق گفتگو کے علاوہ حالیہ اپ گریڈ ہونے والے جو اسکول بجٹ بک میں شامل نہیں اس سے متعلق سیکرٹری ایجوکیشن اور چیف سیکرٹری کو اطلاع دینے سے متعلق مشاورت کی گئی۔اس کے علاوہ جو اسکول کھولے گئے ان کا وزٹ اور جو اسکول زیر تعمیر ہیں ان کو جلد مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی گئی