|

وقتِ اشاعت :   August 26 – 2025

کوئٹہ:  جمہوری وطن پارٹی کے قائد سابق وزیر اعلیٰ و گورنر بلوچستان نواب اکبر بگٹی کی انیسویں برسی کے موقع پر بگٹی ہائوس میں تقریب قرآن خوانی اور تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا کارکنوں نے سیاہ پرچم لہرایا

سابق وزیر اعلی گورنر اور وفاقی وزیر مملکت برائے دفاع اور جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نواب اکبر بگٹی کی انسیویں برسی کوئٹہ اور بلوچستان کے دیگر علاقوں میں منائی گئی بگٹی ہاؤس کوئٹہ میں مرکزی تقریب اور تعزیتی ریفرنس منعقد کیے گئے جہاں سیاہ پرچم لہرایا گیا

اور جمہوری وطن پارٹی کا پرچم سر نگوں کیا گیانواب بگٹی مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی اور خصوصی دعا کی گئی

تعزیتی ریفرس کے موقع پر شرکا کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں عوامی فلاح وبہبود اور اجتماعی ترقی کے منصوبے شہید نواب اکبر بگٹی نے شروع کئے تھے وہ صوبے میں بسنے والی تمام اقوام کو حقوق دلانے کا عزم رکھتے تھے۔