|

وقتِ اشاعت :   May 27 – 2016

کوئٹہ:  ضلع واشک سے ایف سی اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ اور منشیات برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایف سی ذرائع کے مطابق ماشکیل کے علاقے کلی صادق آباد میں ایف سی اور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے فضل ولد محمد مستوئی سکنہ ماشکیل کے گھر پر چھاپہ مارا ا ور اسے گرفتار کرلیا۔ کارروائی کے دوران نوے کلو گرام ہیروئن، پانچ کلاشنکوف، ایک لائٹ مشین گن ، ایک پستول ، تین سو پچاس عدد گولیاں ایل ایم جی، انیس عدد ایس ایم جی کے میگزین، پانچ سو گولیاں ایس ایم جی، دو میگزین پستول، بیس گولیاں اور دو غیر رجسٹرڈ ویگو گاڑیاں برآمد کی گئی۔