|

وقتِ اشاعت :   August 30 – 2025

اسلام آباد :  وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے جناح فٹبال اسٹیڈیم میں ایک خصوصی چیریٹی فٹبال میچ کا انعقاد کیا گیا، جس میں سابق پاکستانی انٹرنیشنل فٹبالرز نے بھرپور حصہ لیا۔ میچ میں دو ٹیموں نے شرکت کی: “ڈپلومیٹک اسٹارز” اور “پاکستان ویٹرنز”۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ “پاکستان ویٹرنز” کی نمائندگی موجودہ اور سب سے کم عمر رکنِ قومی اسمبلی، جمال رئیسانی نے بھی کی، جنہوں نے اپنے کھیل سے شائقین کے دل جیت لیے۔ میچ کا مقصد پاکستان میں حالیہ سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے فنڈز جمع کرنا تھا۔

تاحال یہ معلومات سامنے نہیں آئی ہیں کہ اس میچ کے ذریعے کتنی رقم جمع کی گئی، تاہم منتظمین نے یقین دہانی کروائی ہے کہ پوری رقم سیلاب متاثرین کی فلاح و بہبود پر خرچ کی جائے گی۔

میچ کے اختتام پر “پاکستان ویٹرنز” نے “ڈپلومیٹک اسٹارز” کو 2 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دے دی اور چیریٹی میچ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔