|

وقتِ اشاعت :   September 2 – 2025

کوئٹہ: ترجمان علی لانگو کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ شاہوانی اسٹیڈیم کے باہر پارکنگ ایریا میں نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری میر کبیر احمد محمد شہی کے قافلے پر خود کش دھماکہ کیا گیا ہے

جس کے نتیجے میں میر کبیر احمد محمد شہی کی 2گاڑیوں اور مرکزی لیبر سیکرٹری داد محمد بلوچ کی گاڑی بھی مکمل طورپر تباہ ہوگئی ہے، دھماکے میں میر کبیر احمد محمد شہی سمیت دیگر قائدین محفوظ رہے تاہم ان کے گن مین زخمی ہیں۔