|

وقتِ اشاعت :   September 3 – 2025

کوئٹہ : بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (پجار) کے مرکزی چیرمین بوہیر صالع بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ کوئٹہ میں بی این پی اور بی ایس او کے جلسے پر حملہ انتہائی بزدلانہ اور قابلِ مذمت عمل ہے۔

بی ایس او پجار اس حملہ کو نہ صرف ایک جلسہ پر حملہ سمجھتا ہے بلکہ اس حملہ کو مجموعہ طور پر بلوچستان کے تمام قوم پرست جماعتوں کی قیادت کے خلاف سازش کے تحت دانستہ طور حملہ کرار دیتاہے

مرکزی چیرمین نے مزید کہا کے اس طرح کے بزدلانہ حملے عوامی جمہوری جدوجہد کو کمزور کرنے کی ایک ناکام کوشش ہے، جو کسی صورت کامیاب نہیں ہو سکتی۔

مرکزی چیرمین بوہیر صالع بلوچ نے کہا کہ حکومت اور ریاستی ادارے ایک بار پھر یہ ثابت کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں کہ وہ دہشتگردی کو روکنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ حکومت کے پاس سوائے دھمکی آمیز بیانات اور رسمی خطابات کے کچھ نہیں ہے۔ عملی اقدامات نہ ہونے کے باعث عوام روز بروز غیر محفوظ ہوتے جا رہے ہیں۔

مرکزی چیرمین نے مزید کہا کہ جلسے جیسے پرامن عوامی اجتماعات پر حملہ دراصل عوامی آواز کو دبانے کی ایک گھناؤنی سازش ہے۔

بلوچ عوام نے ہمیشہ سیاسی جدوجہد پر یقین رکھا ہے اور ایسے حملوں سے ان کے حوصلے کو توڑا نہیں جا سکتا۔

چیرمین بی ایس او پجار نے مزید کہا کہ یہ حملہ نہ صرف شہداء￿ کے خاندانوں کے لیے ایک المیہ ہے بلکہ پورے بلوچستان کے لیے ایک صدمہ ہے۔ دہشتگردی کی ان وارداتوں نے بلوچستان کے عوام کو مسلسل خوف اور بے یقینی کی فضا میں دھکیل رکھا ہے۔

بی ایس او (پجار) شہداء￿ کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتی ہے اور یقین دلاتی ہے کہ تنظیم ہر مشکل گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا گیا۔آخر میں بی ایس او (پجار) کے مرکزی چیرمین بوہیر صالع بلوچ نے کہا کہ بلوچستان کے عوام سیاسی شعور اور اتحاد کے ذریعے ان سازشوں کو ناکام بنائیں گے۔

دہشتگردی اور بزدلانہ حملے ہماری جدوجہد کو کمزور کرنے کے بجائے مزید مضبوط اور منظم کریں گے۔