|

وقتِ اشاعت :   September 3 – 2025

کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و رکن صوبائی اسمبلی حاجی علی مدد جتک نے سریاب روڈ دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شرپسند عناصر بے گناہ شہریوں کے خون سے ہولی کھیل رہے ہیں،

مگر ان کے ناپاک عزائم کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ معصوم اور بے گناہ لوگوں کے خون سے رنگے ہاتھ جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے اور ایسے بزدلانہ اقدامات کرنے والے عناصر کو سخت انجام بھگتنا پڑے گا۔

رکن اسمبلی حاجی علی مدد جتک نے مزید کہا کہ حکومت نے واقعے کے فوری بعد ایک اعلی سطحی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے تاکہ ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دی جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ کارروائی میں ملوث دہشت گردوں کو کسی صورت راہ فرار حاصل کرنے نہیں دی جائے گی اور پوری قوم ان کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑی ہے۔

حاجی علی مدد جتک نے متاثرہ خاندانوں سے گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ اور مشکل کی اس گھڑی میں وہ متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں، اور حکومت ان کی ہر ممکن مدد کرے گی۔