کوئٹہ : سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق، کوئٹہ میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر انٹرنیٹ سروس 5 ستمبر شام 6 بجے سے معطل کر دی جائے گی، جو 6 ستمبر رات 9 بجے تک جاری رہے گی۔
حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام شہریوں کے تحفظ اور امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا جا رہا ہے۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ تعاون کریں اور اس دوران متبادل ذرائع سے رابطہ برقرار رکھیں۔