کراچی: امریکی قونصل جنرل چارلس گْڈمَن کا بوسٹن سائنٹفک کے تیار کردہ موٹاپے سے نمٹنے کے جدید طریقہ علاج،
اینڈوسکوپک سلیو گیسٹروپلاسٹی کا آغاز۔ صحت کے شعبے میں امریکی جدت کو اجاگر کیا امریکی قونصل جنرل چارلس گْڈمَن نے کراچی کے سندھ انسٹیٹیوٹ آف ایڈوانسڈ گیسٹرواینٹیرولوجی میں اینڈوسکوپک اسلیو گیسٹروپلاسٹی کے جدید طریقہ علاج کا آغاز کیا۔ یہ طریقہ علاج بوسٹن سائنٹیفک نے تیار کیا ہے،
جو امریکہ کی صفِ اول کی عالمی ہیلتھ کیئرکمپنیوں میں شمار ہوتی ہے۔ نسبتاً آرام دہ، یہ طریقہ علاج، موٹاپے سے متاثرہ مریضوں کے لیئے نئی امید کا باعث ہے۔
سندھ انسٹیٹیوٹ آف ایڈوانسڈ گیسٹرواینٹیرولوجی کے اشتراک سے متعارف کرایا گیا یہ طریقہ علاج پاکستان کے شعبہ صحت میں ایک اہم سنگِ میل ہے جو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے بڑے عوامی صحت کے مسئلے، یعنی موٹاپے اور اس سے جْڑی بیماریوں، سے نجات فراہم کرتا ہے۔
اس تقریب میں جدید و بے مثال امریکی طبی تخلیق کو اجاگر کیا گیا، جس سے امریکہ کے عالمی صحت کی بہتری اور پاکستان کے ساتھ شراکت داری کو مستحکم کرنے کے عزم کو مزید تقویت ملتی ہے۔ قونصل جنرل گْڈمَن نے امریکی کمپنیوں کی قائدانہ صلاحیتوں کو سراہا جو موٹاپے اور اس سے جْڑی بیماریوں جیسے عوامی صحت کے بڑے مسائل سے نمٹنے میں پیش پیش ہیں۔ انہوں نے کہا:
“اینڈوسکوپک اسلیو گیسٹروپلاسٹی کا آغازاس بات کی ایک روشن مثال ہے کہ امریکی نئی پیش رفت دنیا بھر میں علاج کے تفتیش و نتائج کو کس طرح بہتر بنا رہی ہے۔ بوسٹن سائنٹیفک اور سئیگ کا یہ تعاون امریکہ اور پاکستان کی مضبوط شراکت داری کو ظاہر کرتا ہے، جو موٹاپے، ذیابیطس اور دل کی بیماری کے علاج کے لیئے جدید طبی ٹیکنالوجی فراہم کرتا ہے۔
ہم مل کر سندھ بشمول پاکستان کے عوام کو زندگی بدلنے والے علاج تک پہنچ کو ممکن بنا رہے ہیں۔امریکی مہارت اور جدت عالمی سطح پر کلیدی مسائل سے نمٹنے اور زندگیوں کو بدلنے والی شراکت داری کے ذریعے باہمی سلامتی، تحفظ اور خوشحالی کو مزید تقویت دیتی ہے۔
پاکستان می65 سے زائد امریکی کمپنیاں، جن میں کئی فارچون 500 اور بلیو چپ ادارے شامل ہیں، اپنی دیرپا موجودگی کے ساتھ دہائیوں سے یہاں کام کر رہی ہیں۔ بوسٹن سائنٹیفک اور سئیگ کے درمیان یہ تعاون اسی روایت کو مزید مستحکم کرتا ہے، جو عام آدمی کی تک رسائی اور اعلیٰ معیار کی صحت کی دیکھ بھال کے لیے امریکہ اور پاکستان کے مشترکہ ہدف کو آگے بڑھاتا ہے اور طبی جدت اور عوامی صحت میں تعلقات کو مزید گہرا کرتا ہے