|

وقتِ اشاعت :   September 7 – 2025

کوئٹہ: شاہوانی اسٹیڈیم میں ہونے والے المناک بم دھماکے کے خلاف شدید احتجاج کے طور پر 8 ستمبر بروز اتوار کو بلوچستان بھر میں مکمل شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کی جائے گی۔ یہ ہڑتال تمام سیاسی جماعتوں کے مشترکہ اعلان پر کی جا رہی ہے۔

طلبہ اتحاد بلوچستان (BSO، BSO پجار، PSO، PSF، ISF) نے اس احتجاجی کال کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے بھر کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رکھے جائیں گے۔

طلبہ تنظیموں نے تعلیمی اداروں کے سربراہان و منتظمین سے اپیل کی ہے کہ وہ اس احتجاجی دن پر اداروں کو بند رکھیں اور اس اجتماعی اقدام کا حصہ بنیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ اتحاد مظلوموں سے یکجہتی اور پرتشدد واقعات کے خلاف ایک پرزور پیغام ہے۔