کوئٹہ: کوئٹہ میںڈکیتی کے بعد عورت کو قتل کرنے میں ملوث میاں بیوی گرفتار ، 70لاکھ کے زیورات ،موبائل اور اسلحہ برآمد ۔
ایس ایس پی سیریس کرائم انوسٹی گیشن ونگ ملک اصغر عثما ن نے بتایا کہ کوئٹہ کے علاقے ہزار ہٹائون میں ایک عورت کو قتل کر کے زیورات اور موبائل فون چرالیے گئے تھے جس پر ایس سی آئی ڈبلیو نے مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کیا ۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس نے پانچ مشتبہ افراد رمضان ، عطاء اللہ ،عباس علی ، علی اصغر اور اسکی بیوی رقیہ کا حراست میں لیکر تفتیش کا آغا ز دوران تفتیش ملزم علی اصغر اور اسکی بیوی رقیہ نے جرم کا اعتراف کیا جس کے بعد ان سے 70لاکھ کے قریب زیورات، مقتول کے دو موبائل ،ایک پستول برآمد کرلی مزید کاروائی جاری ہے ۔