حب: حب میں حالیہ طوفانی بارشوں سے حب ڈیم میں پانی کی سطح بلند،ہونے ہر ڈپٹی کمشنر نے شہریوں کیلئے ایڈوائزری جاری کردی ہے ٰڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کے جاری کردہ ہینڈآئوٹ میں کہا گیا ہے
کسی بھی وقت اسپیل وے سے سیلابی پانی کااخراج شروع ہوسکتا ہے حب ندی کے رہائشیوں کو فوری طورپر محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایت۔کی گء ہے ضلعی انتظامیہ نے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ دریجی اور سارونہ میں شدید بارشوں کے باعث حب ڈیم میں پانی کی سطح 338 فٹ تک پہنچ گئی ہیاسپیل وے سے پانی اخراج کیلئے صرف ایک فٹ گنجائش باقی رہ گئی ہے
کسی بھی وقت اسپل وے سے پانی کا اخراج شروع ہو سکتا ہیحب ندی کے کنارے رہنے والے افراد کو فوری طور پر مال مویشی سمیت محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سی طرح، ندی کے اندر ریت بجری نکالنے والے یونٹس اور کرش پلانٹس مالکان کو بھی مشینری اور مزدوروں کو فوراً باہر نکالنے کا کہا گیا ہیعوام کو سختی سے تنبیہ کی گئی ہے کہ وہ پانی کے قریب جانے یا عبور کرنے سے گریز کریں، کیونکہ اس سے قیمتی جانوں کا ضیاع ہو سکتا ہے۔