|

وقتِ اشاعت :   September 12 – 2025

کوئٹہ: نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی نے کوئٹہ میں کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو بلیک میل کرنے والے 2افراد کو گرفتار کرلیا

نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن کے ترجمان کے مطابق ایک خاتون نے شکایت درج کرائی تھی کہ رانا محمد معظم نے اسکی نازیبا ویڈیو بناکر واٹس ایپ پر شئیر کیں ہیں جسپر نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم رانا محمد معظم اوراسکے ساتھی حمد اللہ کو گرفتار کرلیا

ترجمان نے بتایا کہ ملزمان نے متاثرہ لڑکی کے والد اوراسکے منگیتر کو بلیک میل کیا تھا ملزمان کے قبضے سے برآمد ہونے والے موبائل فون فرانزک لیبارٹری بھجوادیئے گئے ہیں نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن نے ملزمان کے خلاف دفعات 21،24پیکا2016اور109پی پی سی کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزمان کا عدالت سے ریمانڈ حاصل کرکے تفتیش شروع کردی۔