کوہلو : کوہلو نواحی علاقے کلی فیض محمد چرمئی میں گہرے گڑھے میں ڈوب کر 4بچے جاں بحق تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کوہلو کے نواحی علاقے کلی فیض محمد چرمئی میں 4بچے گہرے گھڑے میں بارش کے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے ہیں
پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق بچوں میں 3بہن بھائی بھی شامل ہیں چاروں بچے بارش کے جمع پانی کے گہرے گڑھے میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے لاشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا ہے جہاں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیئے گئے ہیں
باوثوق ذرائع کے مطابق محلے والوں نے زمین مالک کو منع کرتے رہے کہ یہ گھڑے کسی بھی وقت حادثے کا سبب بن سکتی ہے لیکن زمین مالک کسی کا ایک بھی نہیں مانا اور گھڑے سے مٹی نکال کر بیچتے رہے ۔