|

وقتِ اشاعت :   September 14 – 2025

کوئٹہ :  صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں دھاتی ڈور کے ذریعے پتنگ بازی سے شہریوں کی جانوں کو شدید خطرات لاحق ہوگئے

انتظامیہ اور پولیس دھاتی ڈور استعمال کرنے والے پتنگ بازوں کے خلاف کارروائی کرکے شہریوں کو اس سے بچائے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں انتظامیہ کی جانب سے گزشتہ کئی عرصے سے پتنگ بازی اور دھاتی ڈور استعمال کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے

اس کے باوجود کوئٹہ شہر اور نواحی علاقوں میں لوگ دھاتی ڈور سے پتنگ بازی کررہے ہیں جس کی وجہ سے مختلف علاقوں میں موٹر سائیکل اور سائیکل پر جانے والوں کے گلے پر دھاتی ڈور پھرنے سے متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں

عوامی حلقوں نے دھاتی ڈور کی خرید و فروخت پر فوری پابندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس کے کاروبار اور دھاتی ڈور استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے اس کے تدارک کو ممکن بناکر شہریوں کو اس صورتحال سے چھٹکارا دلایا جائے تاکہ شہریوں کی جان کو محفوظ بنایا جاسکے۔