|

وقتِ اشاعت :   September 16 – 2025

قطر پر اسرائیلی حملے پر تبادلہ خیال کے لیے پیر کے روز خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کی سپریم کونسل کا دوحہ میں ایک غیر معمولی اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس کے دوران جی سی سی رہنماؤں نے رکن ممالک کی مشترکہ دفاعی کونسل کو ہدایت کی کہ وہ دوحہ میں ایک ہنگامی اجلاس منعقد کرے، جس سے قبل سپریم ملٹری کمیٹی کے اجلاس میں جی سی سی کی ریاستوں کی دفاعی صورتحال اور خطرات کے ذرائع کا جائزہ لیا جائے۔

انھوں نے یونیفائیڈ ملٹری کمانڈ کو مشترکہ دفاعی میکانزم اور خلیجی ڈیٹرنس کی صلاحیتوں کو فعال کرنے کے لیے ضروری انتظامی اقدامات کرنے کی بھی ہدایت کی۔

سپریم کونسل کا کہنا تھا کہ قطر کے خلاف ’اسرائیلی جارحیت‘ خلیجی ممالک کی سلامتی اور علاقائی امن و استحکام کے لیے براہ راست خطرہ ہے۔

سپریم کونسل نے سلامتی کونسل، عالمی برادری اور بااثر ریاستوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی پوری ذمہ داریاں سنبھالیں اور ’ان خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے ٹھوس اور روک