کوئٹہ: ایڈیشنل آئی جی پی کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری آغا محمد یوسف نے کہا ہے کہ ملک دشمن عناصر بلوچستان کے حالات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں حالیہ شیرانی حملے میں بلوچستان کانسٹیبلری کے جوانوں نے دشمن کا حملہ پسپا کرکے عوام کی جان و مال کو محفوظ بنایا ۔
جوانوں کو اینٹی رائٹ کورس کروائیں جہاں اینٹی رائٹ سامان کی کمی ہوگی وہ پوری کریں گے مختلف کورس آپریشنل کورس کروائے جائیں گے تا کہ جوان ہر مشکل حالات کا سامنا کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہوں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز بی سی ہیڈ کوارٹر بد لائن میں موجودہ حالات کے پیش نظر منعقدہ اجلاس منعقد کی صدارت کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری شاد ابن مسیح ، ایس ایس پی ہیڈ کوارٹرز ،زونل کمانڈر – X-IV-III-II-I اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسد اللہ اور بلوچستان کانسٹیبلری کے آٹ زونز کے زونل کمانڈرز نے بذریعہ ویڈیولنک شرکت کی۔
ایڈیشنل آئی جی پی کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری آغا محمد یوسف نے کہا کہ شیرانی حملے میں 40 سے زائد حملہ آوروں نے حملہ کیا جس کا بلوچستان کانسٹیبلری کے جوانوں نے جواں مردی سے جواب دیتے ہوئے اس حملے کو پسپا کیا اور بڑے نقصان سے بچالیا۔
اس کاروائی سے بلوچستان کانسٹیبلری کا نام روشن ہوا ہے۔اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔
بعد از اں حالیہ شیرانی میں ہونے والے حملے میں شہید اور زخمی ہونے والے جوانوں کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔ شیرانی حملے میں شہید ہونے بلوچستان کانسٹیبلری کے جوان الطاف حسین کی شہادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے QPM اور PPM اعزاز کیلئے سفارشات کی گئیں۔
اور شہید اور پوری ٹیم کیلئے نقد انعام اور CCI ٹریفکیٹ کا بھی اعلان کیا۔ ایڈیشنل IGP کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری آغا محمد یوسف نے مزید اجلاس میں کہا کہ اس سے قبل بھی آپ تمام کو آگاہ کیا گیا تھا کہ پچھلے کچھ عرصے سے ملک دشمن عناصر بلوچستان کے حالات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ حالیہ شیرانی حملے میں بلوچستان کا نسٹیبلری کے جوانوں نے نہ دشمن کا حملہ پسپا کرکے عوام کی جان و مال کو محفوظ بنایا بلکہ ایک بڑے حادثے کو بھی روکا اور اسلحہ وایمونیشن کو بھی محفوظ بنایا۔ایڈیشنل GP کمانڈنٹ بلوچستان کی آغا محمد یوسف نے کہا کہ بلوچستان میں معاشی سرگرمیوں کو بہتر بنانے کیلئے ہمسائیہ ملک چائنہ کے تعاون سے کافی پروجیکٹس فعال ہیں جس پر نہ صرف چائنیز بلکہ بڑی تعداد میں غیرملکی تجربہ کار کام کر رہے ہیں۔
جو کہ معاشی ترقی میں قلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔
جس سے اینٹی اسٹیٹ ایجنٹس ان معاشی سرگرمیوں کو نقصان پہنچانے کیلئے اینٹی ان ہمہ وقت کاروائیاں کرنے کا منصوبہ بناتے رہتے ہیں۔ ان معاشی معاونین کی حفاظت کو یقینی بنانا بھی ہماری اولین ذمہ داری ہے۔ایڈیشنل IGP کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری آغا محمد یوسف نے کہا کہ تمام جوانوں کو ڈیجیٹل مانیٹرنگ سسٹم کے ذریعے مانیٹر کیا جائے تا کہ جوانوں کی حاضری کو یقینی بنایا جاسکے ٹرانسفر پوسٹنگ کو شفاف طریقے سے کریں۔
مجبور اور بیمار ملا زمان کو ایک جگہ سے دوسری جگہ ٹرانسفر ہرگز نہ کریں۔ایڈیشنل IGP کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری آغا محمد یوسف صاحب نے تمام زونل کمانڈرز کو کم دیا کہ اپنے اپنے ہیڈکوارٹرز میں جوانوں کو اینٹی رائٹ کورس کروائیں۔
اور جہاں جہاں اینٹی رائٹ سامان کی کی ہے وہ اپنی روپورٹ بی سی ہیڈانس بھجوائیں تا کہ اینٹی رائٹ سامان فراہم کیا جائے اور مختلف کورس آپریشنل کورس کروائیں تا کہ جوان ہر مشکل حالات کا سامنا کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہوں۔
انہوں نے تمام زونل کمانڈرز کو سختی سے حکم دیا کہ آئندہ کوئی بھی پلاٹون 25 نفر سے کم نہیں ہوگی۔ اور کوئی بھی اور کسی زونل کمانڈر کو یہ اختیار نہیں ہوگا کہ پلاٹون میں جوانوں کی تعداد 25 سے کم کریں اور ہفتہ وار اسلحہ و ایمونیشن کی صفائی کو برقرار رکھیں اور تمام زونل اپنی منتھلی رپورٹ میں اسلحہ و ایمونیشن کی پوزیشن کو ضرور واضح کریں گے۔