|

وقتِ اشاعت :   September 18 – 2025

زیارت :  پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے صوبائی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ضلع زیارت میں کئی سالوں سے امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال میں موجودہ مسلط کردہ حکومت اور ریاستی ادارے دانستہ طور پر ملوث ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ ضلع زیارت کو مسلسل بدامنی کی طرف دھکیلا جارہا ہے جس کی پارٹی بھرپور مزمت کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ حکومتی ادارے اپنی آئینی ذمہ داری نبھاتے ہوئے ضلع زیارت میں قیام امن کے لیے مؤثر کردار ادا کریں جبکہ ان عوامی مسائل اور زیادتیوں کے خلاف پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے زیر اہتمام 28 ستمبر 2025 بروز اتوار کو زرندہ شہر میں میں احتجاجی مظاہرہ اور جلسہ عام کا علان کرتے ہوئے پارٹی کے تمام علاقوں یونٹوں کے کارکنوں کو ہدایت کی ہیں کہ اس احتجاجی مظاہرہ و جلسہ میں شرکت کو یقینی بنائیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ضلع زیارت کے قبائل کی زمینوں پر دانستہ طور پر انتقالات انتہائی قابل مزمت اقدام ہیں۔

پارٹی نے واضح کیا کہ ان غیر قانونی انتقالات کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی اور مطالبہ کیا کہ فوری طور پر ان کو منسوخ کیا جائے تاکہ عوام میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ ہو۔بیان میں کہا گیا کہ ریاستی اداروں کی جانب سے ضلع زیارت میں قبائلی عوام کی زمینوں پر چھاؤنیاں اور تعمیرات زیارت کے عوام اور پارٹی کے لیے ناقابلِ قبول ہیں۔ زیارت کے باشعور اور تعلیم دوست عوام نے ماضی میں زمین قائداعظم ریزیڈنشل کالج کے نام پر تعلیم کے لیے دی تھی جو بعد میں الہجرہ ٹرسٹ کو منتقل کی گئی،

مگر اب سیکورٹی ادارے اس زمین پر قبضہ کر کے تعلیمی مقصد کو سبوتاڑ کررہے ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ آدھے سے زیادہ رقبے پر قبضہ ہوچکا ہے جو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور یہ زمین صرف اور صرف تعلیمی مقاصد کے لیے استعمال ہونی چاہیے۔بیان میں کہا گیا کہ مسلط کردہ صوبائی حکومت اور ان کے اداروں کی غیر ضروری مداخلت کی وجہ سے ضلع زیارت کے قبائل کو آپس میں دست و گریباں کیا جارہا ہے۔

اس سلسلے میں 27 روزہ کرفیو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ حکومتی ادارے عوام پر ظلم اور مذموم مقاصد کے تحت کارروائیاں کررہے ہیں۔ بیان میں کہا کہ ایک منصوبہ بند سازش کے تحت قبائل کو آپس میں لڑایا جارہا ہے، جس کے نتیجے میں نہ صرف عوام امن و امان کے مسائل سے دوچار ہیں بلکہ سیاحت کے شعبے کو بھی کروڑوں روپے کا نقصان ہورہا ہے۔ یہ عوام کے معاشی قتل عام کے مترادف ہے۔

پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی نے اعلان کیا کہ 28 ستمبر 2025 بر روز اتوار کو زندرہ شہر میں احتجاجی مظاہرے اور جلسہ عام کا علان کرتے ہوے کہا کہ ضلع زیارت کے تمام علاقوں یونٹوں کو ہدایت کی جاتی ہیں کہ اس مظاہرے و جلسے میں شرکت کو یقینی بنایا بیان میں مذید کہا ہیں کہ ضلع زیارت کے سنگین مسائل کو سامنے رکھتے ہوئے پارٹی اپنے اتحادیوں کے ساتھ بھرپور امن مارچ، جلسے اور جلوس منعقد کرے گا۔ پارٹی نے زیارت کے عوام کو یقین دلایا کہ انہیں کسی صورت تنہا نہیں چھوڑا جائے گا اور اپنے حقوق کے ساتھ ساتھ اپنے وطن اور علاقے کے دفاع کے لیے ہر سطح پر جدوجہد کی جائے گی۔