|

وقتِ اشاعت :   September 19 – 2025

کوئٹہ:  خضدار میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما کے گھر پردستی بم حملے میں ایک شخص زخمی ہوگیا

لیویز کے مطابق جمعہ کو خضدار میں نامعلوم افراد نے پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما آغا شکیل احمد درانی کی رہائش گاہ پر دستی بم پھینکا جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا

لیویز نے زخمی کو فوری طور پرہسپتال منتقل کردیا اور نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی۔