چمن: پاک افغان چمن بارڈر کو چمن دھما کے کے بعد دوبا رہ کھول دیا گیا ہے جس کے بعد آ مد و رفت اور تجارتی سرگرمیاں بحال ہو گئی ہے
بلکہ باڈر پر پھنسے افغان مہاجرین کی واپسی کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے ۔پاکستانی حکام کے مطابق گزشتہ شب پا ک افغان سرحد کے قریب پارکنگ ائیر یا میں دھماکے کے بعد جمعہ کی صبح سے پاک افغان بارڈر کو واقعہ کی تحقیقات کے لئے با رڈر کو عارضی طو ر پر بند کردیاگیا تھا
جا ئے وقوعہ سے مختلف شواہد و دیگر اکٹھا کر نے کے بعد جمعہ کی شام کو باڈر کو دوبا رہ معمول کے مطابق کھول دیاگیا جس کے بعد پاسپورٹ پرپیدل آمد و رفت اور تجا رتی سرگرمیاں دوبا رہ بحال ہو گئی ہیں ہفتے کو بھی پاسپورٹ پر آمد و رفت و دیگر سرگر میاں معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔