|

وقتِ اشاعت :   September 20 – 2025

چمن: عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی نے چمن پریس کلب باچاخان ہال میں پارٹی کے رکن مرکزی کمیٹی ڈاکٹر عبد الصمد اچکزئی ضلعی صدر عبدالخالق حقمل اور دیگر ضلعی و تحصیل رہنماں کے ہمراہ پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام بدھ 24ستمبر کو شہدا ہاس مردہ کاریز چمن میں گزشتہ روز ڈیورنڈ لائن پر واقع اسٹینڈ میں دہشت گردی

کے المناک واقعہ ڈیورنڈ لائن پر مسلط پاسپورٹ نظام اور کاروبار کی بندش کے خلاف پشتون وطن میں مصنوعی خودساختہ بدامنی اور عدم تحفظ افغان کڈوال کیساتھ روارکھا گیا توھین آمیز وتضحیک آمیز انسانیت سوز ریاستی و حکومتی سلوک کوئٹہ چمن قومی شاہراہ پر غیر محفوظ آمدورفت اور دیگر حل طلب اہم قومی و علاقائی مسائل کے حوالے سے آل پارٹیز کانفرنس /قومی جرگہ منعقد کیا جائیگا جس میں درج بالا سلگتے مسائل پر غور وخوض اور آئندہ کا لائحہ وضح کیا جائیگا

اس سلسلے میں باقاعدہ طور تمام سیاسی جماعتوں کے ذمہ داران اور قومی مشران کو دعوت نامے پہنچائے جائیں گے ایک سوال کے جواب اے این پی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی نے کہا کہ اس ریاست کے اندر پشتونوں سے من حیث القوم جینے کاحق چھینا جارہاہے ان پر پنجاب سندھ کشمیر گلگت بلتستان تک روزگار اور تعلیم کے دروازے بند ہیں بین الصوبائی شاہراہوں پر سیکورٹی کے نام پر جگہ جگہ جامہ تلاشی کی آڑ میں ان کی توھین و تضحیک تواتر سے کی جارہی ہے وسائل کی لوٹ مار کی خاطر ان کے وطن پر دہشت گردی مسلط کی جاچکی ہے شیرانی کے واقعے سے لیکر چمن دھماکے تک ہر مکتبہ فکر کے لوگ اس کشت وخون کی نذر ہورہے ہیں اسے تناظر میں افغانوں کیساتھ جو رویہ اختیار کیا گیا

اس کا قطعی طور پر کوئی مہذب معاشرہ اجازت نہیں دے سکتا ان کے املاک گھربار مسمار کئے جارہے ہیں راستے میں ان کو لوٹا جارہاہے جبکہ چمن کوئٹہ شاہراہ پر سفرناپید ہوکر رہ گیا اس تمام تر صورتحال میں حکومت اور ریاست نام کی کوئی شے نظر نہیں آرہی تو ایسی صورتحال حال میں عوامی نیشنل پارٹی 24ستمبر کو شہدا ہاس مردہ کاریزچمن آل پارٹیز کانفرنس /قومی جرگہ کاانعقاد کررہی ہے جس میں تمام سیاسی جماعتوں اور قومی مشران کو دعوت دی جائیگی اور ان مسائل کے حل کیلئے متفقہ لائحہ عمل وضح کیا جائیگا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ریاست اور حکومت عوام الناس کی جان ومال کے تحفظ کے ذمہ دار ہے بدامنی ان کی پیدا کردہ لہذا وہی اس کی سرکوبی کیلئے اپنی ذمہ داریاں ادا کریں حکومت صرف کمیشن وکرپشن اقربا پروری ٹرانسفر پوسٹنگ کانام نہیں

بلکہ عوام کی جان ومال عزت وآبرو کی تحفظ ان کے ذمے فرض عین ہے ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی اولس کو درپیش مسائل کے حل کیلئے دیگر قوم دوست وطن دوست مترقی جمہوری سیاسی جماعتوں اور قومی مشران کے ساتھ ملکر آواز بلند کرتی رہیگی