وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کوئٹہ میں ایف سی ہیڈکوارٹر کے قریب ہونے والے دھماکے اور فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز نے فوری اور مؤثر ردعمل دیا اور چار دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دہشت گرد بزدلانہ کارروائیوں سے قوم کا حوصلہ پست نہیں کرسکتے۔ عوام اور سکیورٹی اداروں کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بلوچستان کو پرامن اور محفوظ بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
سرفراز بگٹی نے شہداء کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔