|

وقتِ اشاعت :   September 30 – 2025

کوئٹہ:صوبائی مشیر برائے کھیل و امورِ نوجوانان مینا مجید بلوچ نے کوئٹہ میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد انسانیت کے کھلے دشمن ہیں

اور ایسے بزدلانہ حملے کسی طور برداشت نہیں کیے جائیں گے اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ معصوم شہریوں کا خون بہانے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، ان کا قلع قمع کرنا وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے مینا مجید بلوچ نے کہا کہ دہشت گردوں نے بار بار ثابت کیا ہے کہ وہ صوبے میں امن و ترقی کے مخالف ہیں،

مگر بلوچستان کے عوام اور ادارے یکجہتی کے ساتھ ان کے مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گے انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز نے بروقت اور جرات مندانہ ردِ عمل دیتے ہوئے حملہ آوروں کو جہنم واصل کر کے یہ واضح پیغام دیا ہے کہ دہشت گردی کی کوئی گنجائش نہیں۔

صوبائی حکومت اور عوام اپنے بہادر فورسز کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور کسی قیمت پر صوبے کے امن کو یرغمال نہیں بننے دیا جائے گا مینا مجید بلوچ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کو اس جدوجہد میں پرعزم اور متحد رہنا ہوگا تاکہ آنے والی نسلوں کو ایک پرامن اور محفوظ بلوچستان دیا جا سکے