|

وقتِ اشاعت :   October 1 – 2025

جامعہ بلوچستان میں 60ویں فنانس و پلاننگ کمیٹی کا اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد بازئی کے زیر صدارت میں منعقد ھوا.مالی سال 2025-26 کے بجٹ کا جائزہ لیاگیا۔

جامعہ بلوچستان میں ساٹھویں فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کا اہم اجلاس سینڈیکیٹ ہال میں منعقد ہوا، جس میں مالی سال 2025-26 کے لیے جاری اخراجات پر مشتمل بجٹ تخمینہ زیر غور لایا گیا۔ اجلاس کی صدارت جامعہ بلوچستان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد بازئی نے کی۔ اس موقع پر وائس چانسلر نے جامعہ کی مالی کارکردگی اور مستقبل کے مالیاتی منصوبوں پر تفصیلی پریزنٹیشن بھی پیش کی۔

اجلاس کے دوران مکمل ایجنڈا، ورکنگ پیپرز اور بجٹ تجاویز تمام اراکین کو پیشگی فراہم کی گئیں تاکہ جامعہ کی تعلیمی اور انتظامی ضروریات کے مطابق وسائل کی تقسیم اور مالی منصوبہ بندی پر مشاورت کی جا سکے۔اجلاس میں پروفیسر ڈاکٹر ممتاز علی بلوچ، وائس چانسلر میر چاکر خان رند یونیورسٹی سبی بشیر احمد کاکڑ، ایڈیشنل سیکریٹری محکمہ خزانہ، حکومت بلوچستان نمائندہ سیکریٹری خزانہ حافظ محمد قاسم، ایڈیشنل سیکریٹری محکمہ خزانہ، حکومت بلوچستان.جہانزیب مندوخیل، ایڈیشنل سیکریٹری محکمہ ہائر اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن، حکومت بلوچستان محمد نور، نمائندہ گورنر بلوچستان محمد طارق جوگیزئی، رجسٹرار جامعہ بلوچستان ناصر مری، ٹریژرار خوشحال خان کنسلٹنٹ ٹریژرار جامعہ بلوچستان.غلام فاروق بادینی ، ڈائریکٹر جنرل انجینئرنگ اینڈ ورکس ۔ڈاکٹر عبدالناصر کیازئی ، ڈائریکٹر جنرل اسٹوڈنٹس افیئرز محترمہ ثمینہ درّانی، ڈائریکٹر فنانس ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد نےآن لائن شرکت کی .پروفیسر ڈاکٹر زینب بی بی، ڈین فیکلٹی آف مینجمنٹ اینڈ انفارمیشن سائنس ڈاکٹر سید مزمل بخاری، ڈائریکٹر کیو اے اے ڈی شریک ھوے۔

اجلاس میں جامعہ کی مالی کارکردگی، مجوزہ اخراجات اور ترجیحی ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ان منصوبوں میں تعلیمی انفراسٹرکچر کی بہتری، فیکلٹی کی ترقی، طلبہ سہولیات کی فراہمی اور تحقیقی سرگرمیوں کے فروغ کو خصوصی طور پر شامل کیا گیا۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد بازئی نے کہا کہ شفاف مالی نظم و نسق اور وسائل کے مؤثر استعمال کے بغیر تعلیمی ترقی ممکن نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بجٹ سازی میں موجودہ اور مستقبل کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے منصوبہ بندی کی گئی ہے تاکہ جامعہ بلوچستان اعلیٰ تعلیم کے فروغ میں اپنا مؤثر کردار ادا کر سکے۔