بلوچستان کے ضلع خضدار میں سیکیورٹی فورسز نے ایک اہم انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق یکم اکتوبر 2025 کو سیکیورٹی فورسز نے خضدار میں دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر کارروائی کی۔ دہشت گرد خواتین کے بھیس میں بزدلانہ طور پر فرار کی کوشش کر رہے تھے تاہم بروقت کارروائی سے ان کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔
دورانِ آپریشن 4 دہشت گردوں کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ خواتین کا لباس پہن کر علاقے سے نکلنے کی کوشش کر رہے تھے۔ گرفتار شدہ دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔