|

وقتِ اشاعت :   October 4 – 2025

ماشکیل:آل پارٹیز ماشکیل کی جانب سے گزر گیٹ کی مسلسل بندش پر ماشکیل بازار مین چوک پر احتجاجی جلسہ منعقد ہوا جلسے عام سے مولوی شکر اللہ احرار مولوی عبدالرؤف بلوچستان بارڈر ٹریڈ الائنس کے رہنماء میر جئیند خان ریکی میر ظریف بلوچ میر خالد کبدانی میر بولان ریکی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے لوگوں کا عرصہ دراز سے روزگار کا ذریعہ بارڈر ٹریڈ پر ہے بارڈر کی مسلسل بندش سے لوگ شدید مشکلات سے دوچار ہے

انہوں نے کہا کہ ہم نے کل شٹرڈاؤن ہڑتال اے سی ہاؤس کے سامنے دھرنا سمیت دالبندین لندن روڈ پر دھرنے کا کال دیا تھا ہم سے سول انتظامیہ اور ملکی اداروں کے حکام نے رابطہ کیا کہ ماشکیل گزر گیٹ چند دنوں کو کھول دیا جائے گا جس کی بنا پر ہم نے احتجاجی شیڈول کو موخر کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ اگر چند دنوں میں گزر گیٹ کا لسٹ نہیں آیا تو بھرپور عوامی ردعمل دینگے مقررین نے مزید کہا کہ ہماری جد و جہد کا مقصد اپنے علاقے کے غریب لوگوں کی حقوق دلانا ہے اور اس ضمن میں اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے۔