اسلام آباد / کوئٹہ : وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں امن و مان کی صورتحال کو دنوں میں ٹھیک کرنا ممکن نہیں تاہم وزیر اعلی بلوچستان کا موقف بڑا واضح اور کلئیر ہے اداروں کی کیپسی بلڈنگ کرنی ہے بجٹ مختص کرنا ہے
باقی ترجیحات ہیں یا کہیں کوئی واقعہ رونما ہوتا ہے تو ان امور پر وزیر اعلی بلوچستان کا موقف بڑا کلئیر ہوتا ہے اور اس میں کوئی ابہام نہیں ہوتا انہوں نے کہا کہ مرنے والا بھی شہید ہے اور مارنے والا بھی شہید ہے ایسا ڈانواں ڈول موقف وزیر اعلی بلوچستان کا نہیں ہوتا ان کے پیغام یا پریسر میں واضح کلئیرٹی ہوتی ہے
نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ کا کہنا تھا کہ بحالی امن کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کے نتائج آنے میں قدرے تاخیر ہوسکتی ہے تاہم یقین رکھیں اس کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے انہوں نے کہا کہ معاملات کو یہاں تک لے جانے کے لیے جس سوچ کا کردار تھا وہ یہ تھی کہ بات کرلیں
ان کے دفتر کھول لیں، یہ بہت اچھے ہیں پھر اس کے بعد نہ جانے کس مقصد کے تحت “وہ” ہماری فورسز پر ڈرون استعمال کررہے ہیں کہتے ہیں کہ ان پر ڈرون استعمال نہ کرو یعنی وہ ہمیں مارنے کے لئے کریں ہم نہ کریں وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں بحالی امن کے لئے وفاقی حکومت ہر ممکن تعاون کے تسلسل کو برقرار رکھے گی۔