|

وقتِ اشاعت :   October 13 – 2025

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے اعلان کیا ہے کہ ایک سب میرین کیبل میں خراب ریپیٹر کی مرمت کے لیے مرمتی سرگرمی کا آغاز 14 اکتوبر 2025 کو صبح 11 بجے (پاکستان اسٹینڈرڈ ٹائم) سے کیا جائے گا۔

یہ مرمت تقریباً 18 گھنٹے تک جاری رہ سکتی ہے، جس کے دوران صارفین کو انٹرنیٹ سروس میں عارضی سست روی یا تعطل کا سامنا ہو سکتا ہے۔

پی ٹی سی ایل نے اس ممکنہ تکلیف پر اپنے صارفین سے معذرت کا اظہار کرتے ہوئے یقین دلایا ہے کہ خدمات کی جلد بحالی کے لیے تکنیکی ٹیمیں بھرپور طور پر متحرک ہیں۔

کمپنی نے مزید کہا ہے کہ صارفین کو بہتر اور بلا تعطل سروس کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے یہ مرمتی کام ناگزیر ہے۔